راولپنڈ ی ، حکمران کرپشن کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں،پرویز الہیٰ
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ حکمران کرپشن کے گرداب میں
پھنسے ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کا ہر منصوبہ ڈالر کماؤ پلان ہے اور کسان
پیکج شہباز شریف کا ٹوپی ڈرامہ ہے۔
راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ( ق) کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا،کنونشن سے
خطاب کرتے ہوئے پا کستان مسلم لیگ( ق) پنجاب کے صدرپرویزالہیٰ نےکہا کہ ہم
نے اپنے دورمیں نیک نیتی سے کام کئے ،آج عوام کو ہمارے کام یاد آتے ہیں
،ہماری حکومت کے کاموں کا محور کسان اور غریب عوام تھے۔
پا کستان مسلم لیگ( ق) پنجاب کے صدرپرویزالہیٰ نے کہا کہ آج کے حکمران
کرپشن کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں، سستی روٹی اور جنگلہ بس کے بعد اب
اورنج لائن ٹرین منصوبہ بھی ڈالر کھاؤ منصوبہ ثابت ہو رہا ہے اور ان
منصوبوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ
غریب عوام کو ہسپتالوں میں ادویات تک میسر نہیں جبکہ پنجاب تین ہزار ارب
کا مقروض ہو چکا ہے۔
پا کستان مسلم لیگ( ق) پنجاب کے صدرپرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق
کی تنظیم سازی کا عمل راولپنڈی سے شروع کیا ہے جبکہ ورکرز کنونشن مستقبل
کی سیاست میں اہم کرادر ادا کرے گا ۔