قصور،جب تک وزیر اعظم عہدے پر ہیں نیا پاکستان نہیں بن سکتا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ جب تک وزیر اعظم عہدے پر
ہیں نیا پاکستان نہیں بن سکتا، جعلی حکومت کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔
بابا بلھے شاہ کی نگری کے علاقے کھڈیاں میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے
خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب تک
نواز شریف وزیر اعظم ہیں، نیا پاکستان نہیں بن سکتا، کارکن تیاری کر لیں،
الیکشن اسی سال ہوں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کا حصول
ہمارا حق ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ الیکشن 2017ء میں ہی ہوں
گے۔