Jan 23, 2017 02:44 pm
views : 618
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد، منی ٹریل نہ بتائی گئی تو پاناما کیس بہت اہم دور میں داخل ہو جائے گا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم اور ان کے
بچوں کے وکلا کی جانب سے منی ٹریل نہ بتائی گئی تو پاناما کیس بہت اہم دور
میں داخل ہو جائے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ پاناما
کیس کا ہاتھی وہیں کا وہیں کھڑا ہے، عدالت کو ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا
کہ 1980 اور 2006 میں پیسہ کہاں سے آیا، اگر شاہد حامد اور سلمان راجہ نے
منی ٹریل نہ بتائی تو پاناما کیس آئندہ ہفتے اہم دور میں داخل ہو جائے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور امید ہے
کہ وہ صرف ہوائی باتیں ہیں، رواں ہفتہ عوامی امنگوں کے مطابق کرپشن کے گرد
دائرہ تنگ ہوگا۔