Jan 23, 2017 03:00 pm
views : 752
Location : Sindh Assembly
Karachi- Opposition Leader Khawaja Izhar ul Hassan Media Talk
کراچی،معاف کرنے والے کا رتبہ بڑا ہوتا ہے،خواجہ اظہار الحسن
قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ نئے وزرا کے غیر سنجیدہ رویے سے پیپلز پارٹی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد
حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ امداد پتافی نے غیر سنجیدہ
جملوں کا استعمال کیا جوقابل افسوس عمل ہے،امداد پتافی کو ذاتی طور پر
نہیں بلکہ فلور پر ہی معافی مانگنی چاہیے۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن
صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ماؤں بہنوں کا احترام
ایوان کا اہم ستون ہے،امداد پتافی کے بیان پر سیاست نہیں کرنا چاہتے تاہم
نصرت سحر عباسی سے گزارش کروں گا کہ اگر امداد پتافی معافی مانگتے ہیں تو
انکو وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں معاف کر دینا چاہیے،معاف کرنے والے کا رتبہ بڑا ہوتا ہے۔
خواجہ اظہار حسن کا مزید کہنا تھا کہ نئے وزرا کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ
ہے ایوان کے اندر اور وزارتوں سے متعلق بھی نئے وزرا غیر سنجیدہ نظر آتے
ہیں جس کے سبب پیپلز پارٹی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔