Jan 23, 2017 03:06 pm
views : 685
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، حکمرانوں کو 52 کروڑ اور قطری شہزادے کے ساتھ ڈیل کےثبوت دینا ہوں گے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے
اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، جبکہ حکمرانوں کو 52 کروڑ اور قطری شہزادے
کے ساتھ ڈیل کےثبوت دینا ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خاندان کو منی ٹریل
دیناہوگی، جبکہ 52کروڑ روپے کہاں سے آئے اس کی وضاحت دینی ہوگی۔.
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم
کے وکیل نے سپریم کورٹ میں ثبوت نہیں دیئے، تاہم قانونی تکنیکی نکات کے
انبار لگادیئے۔ عدالت کی کارروائی کواوپن کردیاجائے تاکہ عوام کو پتہ چلے
کیا ہو رہا ہے۔