Jan 23, 2017 03:12 pm
views : 648
Location : Different Areas
Chaman- Rainfall in different areas.
چمن ،بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش ، موسم مزید سرد ہوگیا
چمن ،کوئٹہ
، قلات اور ژوب ڈویژن میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ،
زیارت میں برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادراوڑھ لی ۔
محکمہ موسمیات کے
مطابق قلات میں کم از کم درجہ حرارت مفنی 6 ، کوئٹہ اور بارکھان میں 3 ،
ژوب میں 2 ، دالبندین میں 8 ، گوادر اور پسنی میں 17 ، جیونی میں 18 ،
نوکنڈی اور لسبیلہ میں 11 ، سبی میں 4 ، خضدار 5 درجے سنیٹی گریڈ ریکارڈ
کیا گیا ہے ۔
کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،
زیارت میں برف پڑنے سے ہر شے نے سفید مخملی چادر اوڑھ لی ہے ، نوشکی ،
مستونگ ، قلات ، چمن اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ
پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ اگلے 2 روز تک جاری
رہے گا ۔