Jan 23, 2017 04:11 pm
views : 831
Location : University Town
Peshawar- Qaumi Watan Party Chief Aftab Khan Sherpao Press Conference
پشاور، پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے کو ہر صورت قبول کیا جائے گا، آفتاب احمد خان شرپاؤ
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو
کا کہنا تھا کہ عوام کی دولت لوٹنے والے رحم کے مستحق نہیں ۔ پانامہ کیس پر
عدالتی فیصلہ قابل قبول ہوگا۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شرپاؤ نے کہاکہ حکومت عالمی
سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خارجہ پالیسی بنائے ،
معیشت کومستحکم کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی اپنانی ہوگی۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شرپاؤ نے رواںسال ہونے والی مردم
شماری پر بھی خدشات کا اظہارکیااور کہاکہ باقی صوبوں کی کاونٹنگ اپنے اپنے
علاقوں میں ہوگی جبکہ خیبرپختونخوا کی کاونٹنگ مشین کی عدم دستیابی کے
باعث اسلام آباد میں ہوگی جس کو کسی طور پر قبول نہیں کرینگے ۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شرپاؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان
اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات ہی دونو ں ممالک میں پائیدار امن قائم
کرسکتے ہیں ۔آرمی چیف کا افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلفونگ رابطہ خوش آئند ہے
۔