Jan 23, 2017 04:31 pm
views : 780
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Manawan Hospital
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس
لا ہو ر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس
میں مناواں میں زیرتعمیر 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر ہونے والی پیش رفت
کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران حکومت اور انڈس انتظامیہ کے مابین اتفاق
بھی کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انڈس ہسپتال کی
انتظامیہ بیدیاں روڈ ہسپتال کی طرز پر مناواں ہسپتال کو بھی چلائے گی۔غریب
عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جہاں سے بھی تعاون
ملا، حاصل کروں گا۔انڈس ہسپتال کی انتظامیہ نے مظفرگڑھ رجب طیب اردوان
ہسپتال اور بیدیاں روڈ ہسپتال کو کامیابی سے چلا کر عام آدمی کو معیاری طبی
سہولتوں کی فراہمی میں ایک شاندار کام کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انڈس ہسپتال کی انتظامیہ
کے شکرگزار ہیں۔مناواں ہسپتال کو بھی اسی ماڈل کے تحت چلایا جائے گا۔100
بستروں پر مشتمل مناواں ہسپتال کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ہسپتال
میں ایمرجنسی کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ہم سب نے مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں انڈس
ہسپتال کی مینجمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔بیدیاں روڈ ہسپتال کی توسیع کے
منصوبے کا بھی جائزہ لیا جائے۔
اراکین صوبائی اسمبلی رانا تجمل حسین، ملک غلام حبیب اعوان، سیکرٹری
تعمیرات و مواصلات، چیئرمین انڈس ہسپتال ریجنل بورڈ میاں محمد احسن، چیف
ایگزیکٹو آفیسر انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری، کمشنر لاہور ڈویڑن، طلحہ
برکی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس
میں شرکت کی۔