Jan 23, 2017 04:38 pm
views : 753
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Defence Minister Khawaja Asif Media Talk
اسلام آباد ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی سپر یم کورٹ کے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم سے تو سب کچھ پوچھا جارہا ہے
لیکن سڑک کے پار کوئی بات نہیں بتائی جارہی ہمارے مخالفین الیکشن کمیشن کی
جانب سے پوچھے گئے خیرات کے پیسے کا حساب دیں۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا
تھا کہ پاناما کیس کی عدالتی کارروائی پر تبصرے سے گریز کریں گے اور آج
سپریم کورٹ کے باہر سڑک پار الیکشن کمیشن کی کارروائی پر بات ہوگی جہاں سے
تحریک انصاف کو ایک بار پھر نوٹس جاری ہوا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم سے تلاشی لینے کی بات کرنے والے الیکشن کمیشن
میں اپنی تلاشی دینے سے گریزاں ہیں۔ ہم دس مرتبہ تلاشی دینے کو تیار ہیں
ہم عوام اور سپریم کورٹ کو جواب دہ ہیں، ہم نے سپریم کورٹ میں 80-1979 تک
کی رقم کی منتقلی کے ثبوت فراہم کردیئے ہیں لیکن تحریک انصاف نے الیکشن
کمیشن میں بیرون ملک سے آنے والی خیرات کے پیسے کے حوالے سے کوئی ثبوت
فراہم نہیں کیا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 6 بار
تاریخیں دی گئیں ان پر توہین عدالت بھی لگی جس پرانہوں نے معافی بھی مانگی
لیکن ان کی جانب سے خیرات کے پیسوں کی منی ٹریل کا کوئی جواب یا ثبوت نہیں
دیا گیا اور آج پھر ان کو توہین عدالت کا نوٹس ملا ہے، الیکشن کمیشن میں
ان کی تلاشی شروع ہوچکی ہے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات کیوں نہیں
بتارہی۔ قوم کے سامنے دہرا معیار واضح ہو گیا ہے قوم کے سامنے اتنا بڑا
تضاد نہیں چلے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے