چمن، طوفانی بارش نے تباہی مچادی، پانچ افراد برساتی نالوں میں بہہ گئے
چمن میں موسم سرما کی بارشوں نے تباہی مچا دی ۔ کلی عبدالرحمن اور بوغرہ کے
قریب برساتی نالوں میں سیلاب آنے سے متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑی برساتی
نالوں میں بہہ گئیں۔ ایک گاڑی جس میں 5 افراد سوار تھے جو ندی کو کراس کرنے
کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک ندی میں سیلاب آنے سے گاڑی سمیت 4افراد بہہ
گئے ۔ لیویز اور ایف سی کے جوانوں نے ہنگامی طور پر ایمرجنسی نافذ کر تے ہو
ئے سیلابی نالے سے ایک بچے سمیت 4افراد زندہ نکالئے جبکہ ایک شخص
عبدالقاہر کو مردہ حالت میں سیلابی نالے سے نکالا گیا ۔
زخمیوں کو سول ہسپتال چمن اور کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ برساتی
نالوں کے قریب گھرو ں کے بھی گرنے کا خدشہ ہے، جس کے مکینوں کو انتظامیہ نے
گھروں سے نکلنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں تاہم چمن شہر میں انتظامیہ
اور ایف سی نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔