Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 24, 2017 01:38 pm views : 813

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- PTI Spokesman Naeem-ul-Haq and Fawad Chaudhry Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، شریف خاندان نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں، نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ہمیشہ عوام کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے حق کی بات کرتی ہے۔ شریف خاندان کرپشن کے بادشاہ بن چکے ہیں، شریف خاندان نے آٹھ سالہ دور میں فضول خرچیوں کی انتہا کردی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر فواد چودھری کے ہمراہ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگونعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں اورنج ٹرین پر دو سو ارب روپے سے زائد کے اخراجات ہوچکے ہیں۔ ان دو سو ارب روپے سے اگر دو سو ہسپتال بنادیئے جاتے تو وہ معصوم جانیں ضائع نہ ہوتیں جن کی تصویریں روزانہ اخباروں میں آرہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمراں جماعت کے وزراء بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بے شمار حادثات پر بھی شرم نہیں آتی کہ وہ ذمہ داری قبول کرلیں۔ آج سارے اخبارات بڑے بڑے اشتہاروں سے بھرے ہوئے ہیں جن میں دو بھائیوں کی تصویریں ہیں۔ یہ اپنے آپ کو مبارکباد دے رہے ہیں کہ ہم نے ملتان میں میٹرو سسٹم شروع کیا جبکہ یہ عوام کا پیسہ ہے، ان کا اس میں کیا تعلق ہے۔ یہ اپنی تصویریں کیوں چھپواتے ہیں۔ یہ غیر قانونی ہے۔
نعیم الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ججمنٹ دی ہے کہ انہوں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اختیارات کو استعمال کرکے قوانین میں ایسی تبدیلی کی کہ وہ اپنی فیملی کی شوگر ملیں پنجاب میں لگاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ شریف خاندان نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور ان کا کوئی ثانی نہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم سرخرو ہو کر نکلے گی۔
اس موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے بچوں کو بتانا پڑے گا کہ اربوں روپے کے مالک کیسے بنے،اب ہر چیز اس وقت عدالت کے سامنے کھل کر آگئی ہے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved