Jan 24, 2017 02:02 pm
views : 811
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader MNA Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد، دانیال عزیز نے جہانگیر ترین کو سند یافتہ کرپٹ قرار دیدیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے جہانگیر
ترین کو سند یافتہ کرپٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کی
تضحیک اور عوام کا مذاق اڑارہے ہیں۔ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں منی
ٹریل دینے کا کہا گیا ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل ہوجائے
گی۔ اب عمران خان تلاشی کیلئے تیار رہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی تلاشی لی جانی ہے۔ اب جیبیں
کھول کر رکھو۔ جہانگیر ترین اور عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس ہے۔
عمران خان واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے 2001-2002ء میں کالا دھن سفید کرنے
کیلئے قانون کا اعتراف کیا ہے کہ وہ اس نے استعمال کیا ہے۔ عمران خان نے
1983ء سے لے کر 2002ء تک پاکستان ٹیکس اتھارٹی سے اپنی آف شور کمپنیوں اور
فلیٹ کو چھپائے رکھا ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یا ان کے خاندان نے یہ کام نہیں کیا۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو
خود الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹ خرید کر بنے ہیں۔اس کی رکنیت کو ختم کردینا
چاہیے۔ اس لحاظ سے جہانگیر ترین سند یافتہ کرپٹ ہیں۔ انہوں نے ایس ای سی
پی میں 7 کروڑ روپے غلط منافع کے پیسے واپس کئے ہیں جنہوں نے اپنے نوکروں
کے نام سے کاروبار کئے۔