ملتان، وزیر اعظم نواز شریف نے میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا
وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف نے میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس
موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، گورنر پنجاب
رفیق رجوانہ اور دیگر وزراء سمیت 30 ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے نو نمبر چونگی پر افتتاحی تختی کی نقب کشائی کی۔
میٹرو بس منصوبے کے تحت اٹھارکلومیٹرطویل ٹریک میں چودہ فلائی اوور اور سات
زمینی اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں۔ روٹ پر سیکیورٹی کیلئے دوسو سے زائد کیمرے
نصب کئے گئے ہیں۔ منصوبے سے ایک لاکھ کے قریب افراد روزانہ کی بنیاد پر
مستفید ہوسکیں گے۔ منصوبے پر 28 ارب 88 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ روٹ کا
کرایہ بیس روپے مقرر کیا گیا ہے۔
روٹ پر سو سے زائد سرکاری ونجی تعلیمی ادارے واقع ہیں جبکہ چھ بڑے کاروباری اور پچیس بڑے تعلیمی ادارے اس حدود میں واقع ہیں۔
مجموعی طور پر شہر کے پچیس لاکھ کے قریب افراد اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
میٹرو بس کے روٹ پر چار لاکھ پودے جبکہ چار ہزار پانچ سو درخت اگائے گئے ہیں۔
بعد ازاں وزیر اعظم میٹرو بس میں بیٹھ کر بہاؤ الدین روانہ ہوئے۔