Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 24, 2017 02:34 pm views : 875

Location : Domestic Place

Islamabad- President Mamnoon Hussain Addresses
  • Urdu

اسلام آباد، نظام تعلیم کو جدید تر بنانے کے ساتھ قومی مقاصد سے ہم آہنگ بھی رکھا جائے، صدر مملکت

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ تعلیم کا مقصد نسل نو کی ایسی تربیت ہے، جس کی مدد سے وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کرسکیں۔ تجربہ بتاتا ہے دنیا میں ان قوموں نے ہی ترقی کی جنہوں نے اپنی بچوں کی تربیت میں اپنے قومی مقاصد کو پیش نظر رکھا۔
اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین کا مزید کہنا تھا کہ اب سے چند دہائی قبل طالبعلموں کو قومی اور عالمی تاریخ اپنوں اور غیروں کے مشاہیر اور اپنی معاشرتی اقدار سے پوری طرح آگاہ کیا جاتا تھا لیکن رفتہ رفتہ اس میں بگاڑ آتا چلا گیا اور ہمارے بچوں کی معلومات اپنی تاریخ، جغرافیہ، اقدار اور نظام حیات کے بارے میں کم سے کم ہوتی چلی گئیں۔ اسی طرح کی صورتحال ہوتی ہے جس میں معاشرے غیر ملکی ثقافتی وسیاسی یلغار کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان کے نظام تعلیم کو جدید سے جدید تر بنانے کے ساتھ قومی مقاصد سے ہم آہنگ بھی رکھا جائے۔ اس سلسلے میں میری تجویز پر وزیر اعظم نے وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن کی قیادت میں ایک کمیٹی قائم کی تھی میں توقع رکھتا ہوں جلد ہی اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ کمیٹی میں چاروں صوبوں کے ماہرین تعلیم کو شریک کیا گیا ہے۔ میں چاہوں گا کہ اس سلسلے میں کمیٹی سے تعاون کیا جائے اور تجاویز اور تجربے سے آگاہ کیا جائے یہ قومی فریضہ ہے جس میں حصہ لے کر اپنی آئندہ نسلوں کی بہترین تعلیم وتربیت کا ذریعہ بنا جاسکتا ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرتبہ ہم نے اپنی تاریخ میں دیکھا ہے کہ بہت سے فیصلے ہم نے بغیر غور وفکر جلدی میں کئے۔ مجھے یاد ہے کہ 70ء کی دہائی کے اوائل میں ہمارے یہاں تعلیم کو نیشنلائز کرنے کا فیصلہ بہت جلدی میں کیا گیا اس کیلئے تیاری بھی نہیں تھی جس کا بہت نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved