ملتان، ملتان کا نقشہ بدل رہا ہے ، کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے تو ملتان آجائے ، وزیر اعظم
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ملتان
کسی تخریب کاری کیلئے نہیں آئے نہ کسی کو گمراہ کرنے آئے ہیں بلکہ سفر کی
بہترین سہولیات فراہم کرکے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ۔
ملتان میں میٹرو
بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج
ملتان کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے آیا ہوں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر
اعلیٰ شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے اس پراجیکٹ کو مکمل کیا گیا ، ایک
حلقے کی جانب سے اس سروس کا کرایہ بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی مگر حکومت کی
جانب سے یہ تجویز مسترد کر دی گئی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے پاس
وسائل کم ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم
کیں اور ان کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔ہم
ملتان میں جاری ترقی کا سفر روکنے نہیں آئے ، اس منصوبے کا سب سے بڑا
فائدہ طلبہ کو ہوا ہے جن کو اب آمد و رفت کی بہترین اور سستی سہولیات
دستیاب ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملتان کا نقشہ بدل رہا ہے ، مخالفین نے
صرف نیا پاکستان بنانے کے دعوے کئے ہم نے نیا پاکستان بنا کر دکھایا ، کسی
نے اگر نیا پاکستان دیکھنا ہے تو ملتان آجائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ
منصوبے کی تیزرفتاری سے تکمیل پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں ۔