راولپنڈی، پاکستان کا پہلا ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے پہلا ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ
تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایس ایس ایم ابابیل میزائل کی
رینج2200 کلو میٹر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل ابابیل کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل بنانے والی ٹیم اور پاک فوج کو مبارکباد دی ہے۔