Jan 25, 2017 01:50 pm
views : 823
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Maryam Auranzeb and Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد ، پاکستان تحریک انصاف پاناما کیس پر صرف سیاست کررہی ہے، مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان
تحریک انصاف پاناما کیس پر صرف سیاست کررہی ہے تاہم عدالت کے اندر سیاست
نہیں ہوسکتی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و
نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما کیس پر صرف
سیاست کررہی ہے، انہوں نے عدالت میں جھوٹے ثبوت اور جعلی دستاویزات جمع
کرائی ہیں تاہم عدالت کے اندر سیاست نہیں ہوسکتی۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی
مخالفین مریم نواز سے خوفزدہ ہیں، مریم نواز کا کسی بھی درخواست میں کوئی
ذکر نہیں اور ان پر لندن فلیٹس سے تعلق کا الزام بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے جب
کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگا ہوا ہے اور اس پر پی ٹی آئی
کو جواب دینا چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمادانیال عزیز نے کہا کہ جہانگیر ترین سند یافتہ کرپٹ ہیں
انہوں نے خود اپنی بیٹی کو 6 کروڑ سے زائد کا تحفہ دیا جب کہ عمران خان کو
کچھ سمجھ نہیں آرہا اور ثبوت نہ ہونے کے باعث یہ گھٹیا حرکتوں پراتر آئے
ہیں لہذا عمران خان نے جو گڑھے کھودے ہیں خود اس میں گررہے ہیں