Jan 25, 2017 01:58 pm
views : 975
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting with German Delegation
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جرمنی کی معروف کمپنی لے مائرانٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرنیڈمیزگرکی ملاقات
لاہو ر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جرمنی کی معروف کمپنی لے مائرانٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرنیڈمیزگر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جرمن وفد کے ساتھ جرمن زبان
میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر انتہائی
محنت کے ساتھ کام کیا گیا ہے۔ توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں
پہنچ چکے ہیں۔
جرمن وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جرمن زبان پر دسترس کی تعریف بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت روایتی ذرائع کے
ساتھ متبادل ذرائع سے بھی توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی
ہے۔توانائی کے منصوبے نہایت شفاف انداز سے برق رفتاری سے مکمل کئے جا رہے
ہیں۔ بجلی کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پوٹھوہار ریجن
اور دیگر علاقوں میں سمال ڈیمز بنانے کی گنجائش موجود ہے۔ جرمن کمپنی پنجاب
میں آبپاشی کیلئے چھوٹے ڈیمز کے قیام کے حوالے سے تیارکی جانے والی سٹڈی
کا جائزہ لے۔
جرمنی کی معروف کمپنی لے مائرانٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرنیڈمیزگرکا
کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر
خوشی ہو گی۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر ہائیڈرو پاور اینڈ واٹر ریسورسز ڈویڑن لے مائر انٹرنیشنل
برنارڈ سٹیبل کے علاوہ چیئرمین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ
حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔