Jan 25, 2017 03:13 pm
views : 847
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Talal Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، مریم نواز ابھی سیاسی میدان میں اتری نہیں اور عمران خان خوفزدہ ہیں، طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھا کہ مریم نواز
سیاسی میدان میں اتری نہیں کہ عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز سیاسی میدان میں اتری نہیں کہ
عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور
انہوں نے مریم نواز کو سیاست سے روکنے کے لیے جھوٹا الزام لگایا تاہم
پاناما کیس میں سماعت جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے عمران خان بے نقاب ہورہے
ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس کا
فیصلہ اگر مگر نہیں واضح آنا چاہیے اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف
بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے مزید کہا کہ 2013 کے
انتخابات میں بھی عمران خان نے دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگائے اور ان
الزامات کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا تاہم یہ الزامات عدالت میں
آئے تو جھوٹ ثابت ہوئے۔