Jan 25, 2017 03:28 pm
views : 883
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Ameer JIP Senator Siraj ul Haq Media talk
اسلام آباد ، کرپشن کے پہاڑ کو ریزہ ریزہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، سینیٹرسراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ملکی ترقی کی راہ میں کرپشن کو سب
سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوجائے
تو ملکی قرضے ختم ہونے کے ساتھ حالات بہتری کی جانب گامزن ہو جائیں گے۔
پانامہ کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےامیر
جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ترقی کے راستے میں کرپشن کے پہاڑ
کھڑے ہیں اور اِن پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر کرپشن کا خاتمہ ہو جائے
تو نہ صرف پاکستان کے قرضے ختم ہو سکتے ہیں بلکہ ملک ترقی کی راہ پر بھی
گامزن ہوسکتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ جس کسی نے بھی دولت کے
انبار لگائے ہیں اسے قوم کو جواب دینا ہو گا جبکہ پانامہ کیس کے متعلق
سوال پر سراج الحق نے کہا کہ اُن کے وکیل نے اپنے دلال مکمل کرلیے ہیں لیکن
اِس حوالے سے اُن کی جماعت کا دوسرا کیس ابھی سنا جانا باقی ہے، اور اُن
کی درخواست ہے کہ یہی بینچ اُس کیس کی سماعت بھی کرے۔