Jan 25, 2017 03:48 pm
views : 855
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، مسلم لیگ (ن) عدالت کے اندر کچھ کہتی ہے اور باہر کچھ، فواد چوہدری
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان کے لوگ
سچ دیکھنا اورسننا چاہتے ہیں لیکن عدالت کے اندر مسلم لیگ (ن) الگ موقف
اختیار کرتی ہے اور اس کے رہنما باہر دوسری بات کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحر یک انصاف کے رہنما
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سماعت کے دوران مریم نوازکے وکیل نے میڈیا پر
پابندی اورکیس ماتحت عدلیہ میں منتقل کرنے کا کہا، مسلم لیگ عدالت میں
استثنیٰ مانگتی ہے اور باہر آکر اس کے رہنما انکار کردیتے ہیں، وہ جو عدالت
میں بتارہے ہیں انہیں چاہیئے کہ میڈیا کو بھی وہی بتائیں کیونکہ پاکستان
کے لوگ سچ دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسی مشکل سے
بچنے کے لیے ہم نے پہلے بھی مطالبہ کیا تھا اوراب بھی کررہے ہیں کہ عدالت
کی کارروائی کو براہ راست دکھایا جائے تاکہ باہرآکر مختلف باتیں نہ کی
جائیں۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کپٹن صفدرکو2014 کو
این ٹی این نمبرملا اور اس سے پہلے کیپٹن صفدر کسی قسم کا ٹیکس نہیں
دیتےتھے، مریم کے اخراجات کپٹن صفدرکی جانب سے برداشت کیے جانے کا دعویٰ
غلط ہے ۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم کی پہلی
پٹیشن میں قطری خط کا کوئی ذکرنہیں جب کہ وہ خط پٹیشن جمع کرانے سے پہلے
آچکا تھا۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مختلف
دستاویزات پرمختلف لوگوں کے دستخط کرائے گئے ہیں اورجو زیادہ تر دستخط حسین
نواز نے مریم کے لیے کیئے ہوئے ہیں، اس لیے ان دستخط کی فرانزک کرایا جائے
توحقیقت سامنے آجائے گی۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جہانگیرترین پرتنقید کرنے
والوں کو کہا کہ ان کی ایک ایک رقم ڈکلئیرڈ ہے جب کہ نوازشریف کی بچوں کو
دی جانے والی رقم ڈکلئیرڈ نہیں ہے اور یہ لڑائی بھی اسی وجہ سے ہے۔