Jan 25, 2017 03:56 pm
views : 864
Location : Different Areas
Faisalabad- Rain in City, Weather turn Cold
فیصل آباد ،شہر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ، سردی کی شدت میں اضافہ
فیصل آباد اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
شہر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے
،کالے بادلوں نے آسمان پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،وقفے وقفے سے گرج چمک کے
ساتھ بار ش کے سلسلے جاری اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے
جبکہ فیصل آباد کے سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ،لوگوں نے
بارش کے موسم کو انجوائے کرنے کے لیے سموسے ،پکوڑے اور گرما گرم مچھلی
بنانے والی دکانوں کا رُخ کر لیا ۔