Jan 25, 2017 04:14 pm
views : 857
Location : Different Areas
Lahore- Heavy Rainfall in City
لاہور ، شہر اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری ،موسم سرد ہو گیا
لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث لیسکو کے 85 فیڈر ٹرپ کرگئے
ہیں جسکہ باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہیں جبکہ سڑکوں
پر بارش کا پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
لاہور میں گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آج
تیز بارش کے ساتھ لاہور کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی بارش کے
باعث شہر کی اہم سڑکیں اور انڈر پاسز جھیل کا منظر پیش کرنے لگے ہیں ۔شہر کے
اکثر مقامامت پر بارش کا پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر
ہے بارش کے بعد لاہور کا درجہ حرارت کم ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ
ہوگیا ہے۔
دوسری جانب آج ہونے والی بارش کے باعث لیسکو کے پچاسی فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں
جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے فیڈر
کی مرمت کے بارے میں ابھی تک لیسکو حکام کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت قصور،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ، فیصل آباد ،
کاہنہ ، کندیاں ،شجاع آباد میں آئندہ دو روز تک مزید بارش کا امکان ہیں جس
کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔