Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 25, 2017 05:50 pm views : 883

Location : Ormara

Ormara- Pakistan Navy Induction Ceremony
  • Urdu

اورماڑہ، وزیر دفاع کا جناح نیول بیس اورماڑہ میں پاک بحریہ کے یونٹس کا دورہ

اورماڑہ بلوچستان میں قائم پاک بحریہ کے جناح نیول بیس میں منعقد ایک پروقار تقریب کے دوران دوجہاز پی ایم ایس ایس ہنگول اور بسول کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں شامل کیا گیا۔ وزیر دفاع جناب خواجہ محمد آصف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  کی آمد پر پاک بحریہ کے سربرا ہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ چین میں تیار ہونے والے یہ جہاز جدید آلات سے لیس ہیں جو خصوصی اقتصادی زون کی حفاظت اور میری ٹائم خطے میں قانون پر عمل داری میں مزید معاون ثابت ہوں گے۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک بحریہ کے آپریشنل امور اور ساحلی علاقوں کے عوام کی معاشی و سماجی حالت بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں اور خطے میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پاک چین اقتصاد ی راہداری کی بحری سیکیورٹی اورحفاظت کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کا خصوصیت سے ذکر کیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادربندرگاہ منصوبے کی کامیابی کا انحصاربحرہندخصوصابحیرہ عرب میں محفوظ میری ٹائم ماحول پر منحصرہے جس کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ مکمل تیارہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اورماڑہ میں تعینات پاک بحریہ کے آفیسرزاورجوانوں سے گفتگوکی اور قوم کی خدمت کے سلسلے میں ان کے عزم اورحوصلے کی تعریف کی۔
بعدازاں، معزز مہمان نے کیڈٹ کالج اورماڑہ اوربحریہ ماڈل کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء کی معتدد سرگرمیوں کو دیکھااورکیڈٹس اورطلباء کے ساتھ بات چیت کی۔وزیر دفاع نے پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس درمان جاہ کا دورہ بھی کیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی سرحدوں کی مقدس فریضے کی ادائیگی میں پاک بحریہ کے موثر کرداراورساحلی آبادی کی خدمت کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved