لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی ملاقات
لاہو ر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم
لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور اعلیٰ معیار میں اپنی مثال
آپ ہیں۔ساڑھے تین برس کے دوران دیانت کے ساتھ کی گئی محنت رنگ لا رہی ہے۔70
برس کی غلطیوں کی تلافی محنت اور عزم کے ساتھ کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی
و خوشحالی چاہتے ہیں۔حکومت اور حصول اقتدار سیاستدان کی منزل نہیں بلکہ
عوامی خدمت کا ذریعہ ہوتا ہے۔ باشعور عوام دھرنا دینے والوں اور ماضی میں
کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو مسترد کرچکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے باشعور
عوام ترقی دشمن سیاست سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)
کی حکومت نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔پہلے کی طرح آئندہ بھی عوام
کی توقعات پر پورا اتریں گے۔