Jan 26, 2017 01:24 pm
views : 857
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد،پاناما کیس میں جعلی طریقوں سےریکارڈ بناکرپیش کیاجارہاہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہناتھا کہ پاناما کیس میں
جعلی طریقوں سےریکارڈ بناکرعدالت میں پیش کیا جارہا ہے جب کہ عدالت کے باہر
وفاقی وزرا وزیراعظم کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس مالی تبادلوں کے شواہد
نہیں، دلائل کے جواب میں نئی دستاویز بنائی جا رہی ہے اور جعلی طریقوں سے
ریکارڈ بناکرعدالت میں پیش کیا جارہا ہے، مریم نواز کے دستخط سے 7 ملین
پاؤنڈ کا قرضہ لیا گیا جب کہ کیپٹن صفدر کیسے گزارا کر رہے تھے کسی کو پتہ
نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ محکمہ مال میں
پٹواریوں کی فوج بیٹھی ہے جب کہ وزرا دفتروں میں جا رہےہیں اور نا ہی
سرکاری کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ وزیراعظم کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عرب بھی شریف
خاندان کی کرپشن میں ان کے ساتھ مل گئے ہیں جب کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ
قطر سے مزید خطوط آنے والے ہیں۔