Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 26, 2017 01:29 pm views : 945

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about LDA
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) کی کارکردگی اور فلاح عامہ کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ عام آدمی کو بہترین خدمات کی فراہمی اور انہیں ریلیف دینا ایل ڈی اے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایل ڈی اے کو اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے موثر اور جامع اقدامات کرنے چاہیں۔ایل ڈی اے کو ایسا ادارہ بننا چاہیے کہ عام آدمی کو اپنے مسئلے کے حل کیلئے دفاتر کے بار بار چکر نہ کاٹنے پڑیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ جن ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے اپنے رہائشیوں کے لئے بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ کسی کو عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔ غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے بھی تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام کے دوران سڑکوں پر ملبہ نہیں ہونا چاہیے۔ عمارتوں کی دیکھ بھال اور وہاں حفاظتی آلات کی تنصیب کے حوالے سے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ عمارتوں میں فائر فائٹنگ کے آلات ہر صورت ہونے چاہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیا جائے۔ لاہور کے اندر غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی جاری رکھی جائے۔ ایل ڈی اے کو ایسا ادارہ بننا چاہیے جو عوام کو سہولتوں اور ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویڑن، سیکرٹری خزانہ ، لارڈ میئر لاہور، ایڈیشنل آئی جی پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved