Jan 26, 2017 01:35 pm
views : 877
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- State Minister for CAD Tariq Fazal Chaudrhy Media Talk
اسلام آباد ، ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں نوازشریف کی 3 نسلوں کا احتساب ہورہا ہے، طارق فضل چوہدری
مسلم لیگ (ن) کے رہنماو وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا
کہ ملک کی سب بڑی عدالت میں ایسا مقدمہ چل رہا ہے جس تاریخ میں کوئی مثال
نہیں ملتی اور نواز شریف کی 3 نسلوں کا احتساب کیا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل
چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میڈیا کے سامنے الزامات لگاتی ہے اور
اعلیٰ عدلیہ کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کرتی، مخالفین اب تک ایک الزام
بھی ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے کیڈطارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں ایسا مقدمہ
چل رہا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت
میں وزیراعظم نوازشریف کی 3 نسلوں کا احتساب ہورہا ہے اور پی ٹی آئی
کووزیراعظم اوران کے بیٹوں کے درمیان تحائف کے تبادلوں پراعتراض ہے۔ خود کو
بڑا لیڈر کہنے والا مریم نواز سے ڈرتا ہے اور عدالت میں مریم نواز کے
وزیراعظم کے زیرکفالت ہونے پرکیس لڑرہا ہے جبکہ مریم نوازکبھی کسی سرکاری
عہدے پرنہیں رہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے
گوشواروں میں مریم نوازکے زیرکفالت ہونے کا ذکر تک نہیں، مریم نوازشادی شدہ
ہیں ان کے اپنے اثاثے اورزرعی اراضی ہے اور انہوں نے نوازشریف کو پراپرٹی
کی قیمت ادا کردی تھی، وزیراعظم کی پراپرٹی رکھنے سے مریم نوازان کی
زیرکفالت نہیں آجاتیں۔