کوئٹہ، نوا ں کلی کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھما کے کےنتیجے میں مکان کی چھت گرگئی،3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
کوئٹہ میں واقع نوا کلی کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے
کے نتیجے میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2
زخمی ہو گئےہیں۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے نوا کلی میں گھر میں گیس لیکیج کے سبب ہونے والے
دھماکے کے باعث کچا مکان منہدم ہونے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2
زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے
لاشوں اور زخمیوں کو گھر کے ملبے سے باہر نکالا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت گل بی بی،
رادیکا، تاجو بی بی اور فواد خان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں محمد
زیار اور جمشید شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر
دیا گیا ہے۔