Jan 26, 2017 01:49 pm
views : 793
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Health
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اعلی
سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں کی
ایمرجنسیز میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے آئندہ
کے لائحہ عمل کا جائزہ لیاگیا۔
سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں
میں ایمرجنسیز میں بہترین علاج معالجہ کی فراہمی کے لائحہ عمل کے حوالے سے
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ عوام کو
معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے۔اس مقصد کیلئے ہر طرح کے وسائل
حاضر ہیں۔تحصیل و ضلعی ہسپتالوں کی ایمرجنسیزکو بہترسے بہتر بنانے کیلئے
ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی
ایمرجیسیز میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں یقینی بنائی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ رواں برس جون تک 40 تحصیل
و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں کی تنظیم نو کا عمل مکمل کرلیا جائے
گا۔ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں کو بہترین علاج گاہوں میں بدلنے کیلئے بہترین
ہیومن ریسورس کا انتخاب کیا جائے۔ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کے ڈاکٹروں
اورکنسلٹنٹس کو خصوصی مراعاتی پیکیج دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو علاج معالجہ
کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں آنے دوں گا۔ہسپتالوں کی
ایمرجنسیز کوضروری مشینری اورآلات مہیا کر کے یہاں علاج معالجہ کی سہولتوں
کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ہم نے ملکر کم وقت میں بہترین نتائج حاصل
کرنا ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض
سرانجام دیں گے تو مریض بھی دعائیں دیں گے۔دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پیٹ
کاٹ کر بھی وسائل دیں گے۔ضلعی ہسپتالوں میں سٹی سکین مشینوں کی سہولت بھی
رواں برس فراہم کردی جائے گی۔غریب مریضوں کو سٹی سکین کیلئے دھکے نہیں
کھانے پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ ضلعی ہسپتالوں میں سٹی
سکین مشینوں کی فراہمی سے لوگوں کو 24گھنٹے سٹی سکین کی سہولت حاصل
ہوگی۔ہیلتھ کےئر سسٹم کو عوام کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنے والا نظام
بنانا ہے۔ہیلتھ کےئر سسٹم کا جتنا بڑا چیلنج ہے ،اتناہی بڑا ہمارا عزم بھی
ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کامزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی
ایمرجنسیز میں معیاری علاج معالجہ کی سہولتوں کے حوالے سے حتمی سفارشات چند
روز کے اندر پیش کی جائیں۔محکمہ صحت کی استعداد کاربڑھانے کیلئے بھی فوری
اقدامات کیے جائیں۔مجھے یقین ہے کہ محنت ،عزم اورجذبے کیساتھ کی گئی کاوشیں
ضرور کامیاب ہوں گی اور ہم سرخروہوں گے۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ایڈیشنل چیف
سیکرٹری،سیکرٹری سپیشلائزڈو میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں
شرکت کی۔