Jan 26, 2017 05:31 pm
views : 882
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Federal Defence Minister Khawaja Asif Media Talk
اسلام آباد، عمران خان نے سیاست کی طرح عدالت میں بھی موقف بدل لیا ہے، خواجہ محمدآصف
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماووفاقی وزیر دفاع خواجہ محمدآصف کا کہناتھا
کہ عمران خان عوام کے ووٹوں اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے بلکہ
امپائر یا کسی لاٹری پر یقین رکھتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمدآصف
کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست کی طرح عدالت میں بھی موقف بدل لیا ہے،
ان کا عدالت میں موقف صبح کچھ اور شام میں کچھ ہوتا ہے لیکن ہمارا شروع سے
ایک ہی موقف ہے اور اسی موقف کی فتح ہوگی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمدآصف کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے ووٹوں
اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے بلکہ امپائر یا کسی لاٹری پر یقین رکھتے
ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر نے 3 نسلوں کا حساب نہیں دیا ہوگا
لیکن نواز شریف کا جمہوری عمل اور عدالتوں پر اتنا ایمان ہے کہ انہوں نے
اپنی 3 نسلوں کا جواب سپریم کورٹ کے سامنے پیش کردیا ہے، عمران خان اپنی
خیر منائیں کیونکہ ان سے صرف پچھلی نسل کا حساب لے لیا جائے تو وہی کافی
ہوگا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمدآصف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں
کوئی ایسا شخص نہیں ہوگا جس نے والدہ کے نام پر اسپتال بنایا اور پھر زکوٰۃ
اکھٹی کرکے سٹے پر لگادی ہو، یہ ہمارے اور ان کے درمیان فرق ہے، ہم ہر روز
ایک نیا قدم ترقی کی طرف اٹھارہے ہیں جو عوام کو محفوظ مستقبل کی طرف لے
کر جارہا ہے لیکن یہ لوگ اس کو روکنا چاہتے ہیں اور اس کی تباہی چاہتے ہیں۔