Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 26, 2017 05:53 pm views : 861

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office's Weekly Press Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، گلگت بلتستان سے را کے 25 دہشت گرد گرفتارکئے گئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 20 سے 25 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں جو سی پیک کے خلاف کام کررہے تھے اور ان کا پارا چنار حملے میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پارا چنار حملے کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں تاہم گلگت بلتستان سے 20 سے 25 دہشت گردوں کی گرفتاری کی رپورٹ ملی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتے تھے اور یہ دہشت گرد گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبے کے خلاف بھی کام کررہے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے، آزادی کی جدوجہد کو بھارتی افواج کی جانب سے طاقت کے زور پر روکا جارہا ہے اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جارہا ہے وہاں کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے لیکن کسی ذمہ دار کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا، عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔
اڑی حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی بچوں کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حملے کے الزام میں گرفتار ہونے والے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے بچے بے گناہ ہیں اور بھارتی میڈیا بھی اس حوالے سے اعتراف کرچکا ہے کہ بچے کم عمر اور بے گناہ ہیں، نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن ان بچوں اور بھارتی حکام سے رابطے میں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین انسداد دہشت گردی کے حوالے سے میکنزم موجود ہے، سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار پاکستانیوں کے معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان میں امن وامان کی ابتر صورتحال اور دہشتگردی وہاں کی اندرونی صورتحال کی وجہ سے ہے اسی لئے 15 سال سے افغانستان میں فوجی کارروائیوں کا مثبت نتیجہ نہیں نکلا، وہاں کے اندرونی حالات ہی بدامنی کے ذمہ دار ہیں وہاں دہشت گرد عناصر موجود ہیں جن کی نشان دہی بھی کی گئی لیکن افغان حکومت کی جانب سے کوئی کارروئی نہیں کی گئی۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved