Jan 26, 2017 06:01 pm
views : 810
Location : Air Headquarters
Islamabad- Turkish Deputy Chief of General staff calls on Air Chief
اسلام آباد ، تر ک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عمیت دندار کی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات
اسلام آباد میں تر ک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عمیت دندار نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی۔
تر ک ڈپٹی چیف آف جنرل ا سٹاف جنرل عمیت دندارنے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام
آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے انکے دفترمیں
ملاقات کی۔
ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل
امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے
انہیں سلامی پیش کی۔پرنسپل ا سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا
گیا۔
تر ک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عمیت دندار نے پاک فضائیہ کے سربراہ
ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی
کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین مزید
باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر دونوں معززین نے تحائف کا
تبادلہ بھی کیا۔