لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سینیٹر عطاء الرحمن کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سینیٹر عطاء الرحمن نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہو ئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری سے ترقی کرتا
ہوا پاکستان بعض سیاسی عناصر کو کھٹک رہا ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی
قیادت میں ساڑھے تین برس کے دوران شفافیت اور ترقی کے نئے مینار قائم کئے
گئے ہیں۔70 برس کے دوران منصوبوں پر اتنی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثال
نہیں ملتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بدل رہا ہے لیکن
بدقسمتی سے بعض سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ
اقدار کی سیاست کی ہے۔ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی
کیلئے اٹھ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصر کو ملک و قوم کے مفاد کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔