Jan 27, 2017 02:21 pm
views : 943
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
اسلام آباد،
پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے، رانا ثنا ءاللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے
والا واقعہ افسوسناک ہے اور پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی
ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےوزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے، اس حوالے
سے ویڈیو موجود ہے امید ہے اسپیکر اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔ پی ٹی آئی
ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے، عوام نے ان کا ہرایجنڈا ناکام
بنادیا تو یہ 2 نومبر کا ایجنڈا عدالت سے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عدالت عظمیٰ پرپورا اعتماد ہے، عدالت
عظمیٰ کے جج بہترین انسان اور بہترین جج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ
ہمیں انڈرپریشرلانا چاہتے ہیں لیکن ان لوگوں کا منفی ایجنڈا سپریم کورٹ سے
برآمد نہیں ہوگا اور شیخ رشید سے متعلق بات کی جائے تو وہ عجیب رد عمل دیتے
ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف اور حکومتی
ارکان ایک بار پھر آپس میں الجھ پڑے تھے اور اس دوران دونوں طرف سے نہ صرف
ہاتھا پائی ہوئی بلکہ مکے بھی چل گئے تھے۔