پشاور،واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاورکے ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور کے ملازمین کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
پشاور پریس کلب کے باہر ڈُبلیو ایس ایس پی کے ملازمین نے میڈیکل الاؤنس،اوورٹائم اور اپ گریڈیشن کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر مذہبی تہوار پر حکومت ان کی چھٹیاں منسوخ کر کے
ان سے کام لیتی ہے لیکن جب تنخواہوں کی بات آتی ہے تو چپ سادھ لیتی ہیں۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت انہیں مسلسل نظر انداز کررہی
ہےانہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات منظور نہ کئے گئے تو دفاتر کو تالے لگا
دیئے جائیں گے۔