Jan 27, 2017 03:38 pm
views : 774
Location : Lyari Town
Karachi- Sindh Rangers Targeted Operation
کراچی،پاکستان رینجرز (سندھ) کی لیاری میں کارروائی،اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان سند ھ رینجرزکے مطابق رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری کے علاقے
کلاکوٹ میں ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا
ہے۔ ترجمان سند ھ رینجرز کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے برآمد ہونے والا اسلحہ ممکنہ طور
پر دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 1 رپیٹر، 1 پش پشا، 2 تیس بور،
منی کلاشنکوف، 4 ایس ایم جیز، 22 بور رائفل، 32 بور پستول، ایل ایم جی، 2
جی تھری، اے تھری، ایس ایم جی ڈرمز، 8 ایم پی فور بٹ، ایم پی فور باڈی کور
اور ہینڈلز، ایم جی موونٹ، 8 ایم پی فور، 100 سے زائد میگزین، نائن ایم
ایم، چار 303 رائفلز، 300 سے زائد ہینڈ گرینیڈ، 4 جیکٹس، 2 ٹیلی اسکوپ،
گیس ماسک، گیس کٹر، 17 ہزار سے زائد مختلف اقسام کے راؤنڈز شامل ہیں۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق پکڑا جانے والا اسلحہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے منسلک ہے۔