Jan 27, 2017 03:43 pm
views : 921
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- JIP Senator Siraj ul Haq Media Talk
اسلام آباد،52کروڑ کے تحفے دینا معمولی بات نہیں مال، مفت ہو تو دل بے رحم ہوتا ہی ہے،سینیٹر سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب کوخط لکھاتھا کہ پاناماکی تحقیق کرکےعدالت میں کیس دائرکریں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےبات کرتےامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہناتھاکہ چیف جسٹس اورصوبائی ہائی کورٹس کےچیف جسٹس چیئرمین
نیب کی تقرری کریں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہناتھاکہ چیئرمین نیب کسی کےاحسان مندنہ
ہوتےتواتنےعرصےسےانکوائری کیوں نہیں کرسکے،انہوں نےکہاکہ چیئرمین نیب کوخط
لکھاتھاپاناماکی تحقیق کرکےعدالت میں کیس دائرکریں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہناتھاکہ حکمران اپنےاثاثہ جات کی تفصیل دینےمیں
ناکام ہوگیاہے،انہوں نےکہاکہ عدالت یہ کیس جلدمکمل کرلے،قوم انتظارمیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اراکین کا استحقاق مجروع ہوا،انہوں
نےکہا کہ جب آپ آپس میں لڑتےہیں توقوم سمجھتی ہے یہ جمہوریت کچھ
دینےکےقابل نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نےکہا کہ جب تک قوم ایمانداروں کوووٹ نہیں دینگےتقدیرنہیں بدلےگی،کرپٹ لوگ آئین کے آرٹیکل 62،63کو نکالنا چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہناتھاکہ آزادکشمیرمیں جماعت اسلامی اوروہاں کی ن
لیگ نےایڈجسٹمنٹ کی تھی،تاہم پاناماکیس میں ہم سچ کوسچ اورجھوٹ کوجھوٹ
کہیں گے۔