Jan 27, 2017 04:48 pm
views : 952
Location : Different areas
Peshawar- Cool Weather, Hot Foods
پشاور،بارشوں کے بعد موسم سرد، شہریوں نے خود کو گرم رکھنے کیلئے خوراک بڑھادیں
پشاور میں گزشتہ کئی روز سے
جاری بارش سے سردی میں شدید اضافہ ہو گیا
جس کی وجہ سے شہریوں نے جسم کو گرم رکھنے کیلئے گرم اور مزیدار خوراکوں
کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا۔ کوئی گرم چھولوں سے لطف اندوز ہو رہا ہے تو
کوئی گرم دودھ جلیبی کھا کر جسم کو گرم رکھتا ہے اور کئی شہری سری پائے
کھاتے ہیں۔
پشاور میں جہاں ٹھنڈ میں اضافہ ہوا تو وہیں گھروں اور بازاروں میں گیس بھی
شارٹ ہو گئی۔ شہریوں اور دکانداروں نے ایل پی جی اور لکڑیوں کا سہارا لے
کر گھروں اور بازاروں میں خوراک تیار کی ۔
پشاور کی عوام کا کہنا ہے کہ گرمی میں بجلی نہیں ہوتی اور سردیوں میں گیس
نہیں ہوتی جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گیس کی دستیابی کو یقینی بنائے کیونکہ صبح
کے وقت گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے اسکول بغیر ناشتے کے جاتے ہیں اور بڑے بھی
بغیر ناشتہ کئے آفس کو جاتے ہیں۔