Jan 27, 2017 05:16 pm
views : 787
Location : Convention Centre
Islamabad- PM Nawaz Sharif addresses
اسلام آباد ،پچھلے ادوار میں نوجوانوں کو نوکریوں کے خواب دکھائے گئے، نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں نوجوانوں کو نوکریوں کے خواب دکھائے گئے لیکن ہم تعبیردیں گے۔
وزیراعظم نواز شر یف کا اسلام آباد میں اکیسویں صدی کا مضبوط پا کستان کے موضوع پر تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے
ادوار میں نوجوانوں کو نوکریوں کے خواب دکھائے گئے تھے لیکن انہیں ہم
تعبیر دیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا انحصار ریاضی اور سائنس کی
مہارت پر ہے، ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر تعلیم پر توجہ دینا ہوگی،
دقیانوسی اور غیر سائنسی طریقہ کار سے معیشت اور صنعت آگے نہیں بڑھ سکتی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تاریخ میں بہت بڑے بڑے مسلمان سائنسدان اور موجد پیدا
ہوئے، عظیم مسلمان سائنسدانوں بوعلی سینا اور البیرونی جیسے ماہرین نے
سائنسی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ برصغیر کی تاریخ
میں بھی سیاسی اور سماجی بیداری کی مہم میں سرسید احمد خان نے انتھک محنت
کی، آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر لائحہ عمل
مرتب کیا جائے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔