Jan 27, 2017 05:14 pm
views : 901
Location : Different Areas
Peshawar- Fog in City
پشاور،شہر اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند کا راج
پشاوراورگرد ونواح میں بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد شدید دھند نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے۔
پشاورکے مصافاتی علاقوں میں شدید دھند کا راج رہاجس کے باعث شہریوں کو
مشکلات کا سامنا کرنا پڑارہاہے۔دھند کے باعث ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات
کا سامنا ہے ۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی
گئی۔پشاور کے علاوہ چارسدہ،مردان،نوشہرہ،بنوں،کرک،کوہاٹ میں بھی شدید دھند
کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔چترال میں شدید برفباری اور لینڈ
سلائیڈنگ کی وجہ سے لواری ٹنل کا ہفتہ وار شیڈول متاثر ہوا ۔انتظامیہ کے
مطابق لواری ٹنل آج بند رہے گا ٹنل کو کل ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔
دیر انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو آج لواری ٹنل نہ آنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔