Jan 27, 2017 06:14 pm
views : 890
Location : NHA Office
Islamabad- Federal Interior Minister Chaudrhy Nisar Ali Khan addresses
اسلام آباد ، ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں، چوہدری نثار
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ کرپشن کو ختم کرنے میں ملک میں کوئی سنجیدہ نہیں یہ صرف نعرہ ہے۔
سنگجانی پسوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ سول
اور عسکری تعاون سے امن و امان کےحالات میں بہتری آئی ہے، مضبوط بنیادی
ڈھانچہ اور ترقی پاکستان کا مستقبل ہے جب کہ اگر کسی ملک نے ترقی کی ہے تو
اس کے فیصلے چوکوں اور چوراہوں پر نہیں بلکہ عدالتوں اور پارلیمنٹ میں ہوئے
ہیں، اس لئے ہمیں قوم کو اتحاد اور اتفاق کی طرف لے کر جانا ہے لیکن ہماری
بدقسمتی ہے کہ یہاں اچھا کام مشکل اور غلط کام آسان ہے، حرام اور حلال
میں کوئی فرق نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کرپشن کی بات ہر کوئی کرتا ہے لیکن عمل نہیں کرتا
اوراس کو صاف کرنے میں کوئی سنجیدہ نہیں ہے یہ صرف نعرہ ہے جس میں لوگوں کو
بیوقوف بنایا جارہا ہے۔