Jan 27, 2017 06:17 pm
views : 881
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Knowledge Park
لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں لاہور نالج پارک کے منصوبے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ نوجوان روشن
پاکستان کی امید ہیں۔نوجوانو ں کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا ہماری
اولین ترجیحات میں شامل ہے۔لاہور نالج پارک کے منصوبے پر انتہائی پیشہ
ورانہ انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔لاہور نالج پارک میں پنجاب حکومت
انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا کیمپس بنا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ کیمپس کی تعمیر کیلئے اراضی
انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی
یونیورسٹی کا منصوبہ 2018 کے آغاز میں مکمل ہو جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ کالج پارک کے منصوبے کو آگے
بڑھانے کیلئے جدت اور انفرادیت کے ساتھ فوری اقدامات کئے جائیں۔ پنجاب
حکومت اس اہم منصوبے کیلئے ہرطرح کے وسائل فراہم کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
بھی کی۔کمیٹی آئندہ چند روز کے اندر منصوبے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے
حتمی سفارشات پیش کرے گی۔
مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،
سیکرٹری خزانہ اور لاہور نالج پارک کمپنی کے بورڈ ممبران عبدالرزاق داؤد،
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت
کی۔معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمن ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک
ہوئے۔