Jan 27, 2017 06:18 pm
views : 853
Location : Governor House
Lahore- Pharmaceutical Delegation meets Governor Punjab Malik Rafique Rajwana
لاہو ر، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے فارماسیوٹیکل کے وفد کی شاہ زیب اکرم کی قیا دت میں ملاقات
لاہو رمیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے فارماسیوٹیکل کے وفد نے شاہ
زیب اکرم کی قیا دت میں ملاقات کی۔دونوں رہنما ؤں کی ملاقات گورنر ہا ؤس
میں ہوئی ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا کہناتھا کہ حکومت ادویات
صنعت سے بھر پو ر تعاون کرے گی لیکن انسانی جانو ں سے کھیلنے والے صفاک اور
بے رحم عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔عوام کو سستی اور معیاری
ادویات فراہم کرنا حکومت کی ترجیہات میں شامل ہے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کامزید کہناتھا کہ حکومت شعبہ صحت اور تعلیم میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔