Jan 28, 2017 03:13 pm
views : 747
Location : Accountibility Court
Karachi- Dr Asim Case Hearing
کراچی، احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت
احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ملزم اطہر
حسین کی بریت سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ملزم اطہر حسین کے وکیل
اویس جمال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم پر غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔
ریفرنس اور فرد جرم بھی غیر قانونی الاٹمنٹ پر ہوئی۔ ملزم اطہر حسین اور
مسعود جعفری پر لیز کا الزام ڈالا گیا جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت
نہیں ہے۔ڈاکٹر عاصم کے چارج میں تو لیز کا لکھا ہی نہیں گیا۔
اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے درخواست دی ہے ہم دیکھیں گے۔ نیب کے
وکیل نے آج کا وقت مانگا ہے۔ نیب کے وکیل ریکارڈ پیش کریں گے تو دیکھیں
گے۔
کیس کے چھٹے گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا جس کے باعث سماعت آئندہ ماہ یکم فروری تک ملتوی کردی گئی۔