Jan 28, 2017 03:18 pm
views : 859
Location : SSP City District Office
Karachi- SSP City District Fiaz Ullah Korejo Press Conference
کراچی، ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو کی پریس کانفرنس
پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اہم مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سٹی فیض
اللہ کوریجو کا کہنا تھا کہ سٹی پولیس نے لیا ری ،کیماڑی اورشہر کے مختلف
علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس حملوں، قتل ،اقدام قتل،بھتہ خوری،اغوا
ء برائے تاوان اور ذیادتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا
ہے۔
ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک
کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ اور دو ملزمان کا تعلق شیراز کامریڈ
گروپ سے ہے جبکہ ایس ایچ او کلا کوٹ نے مخبر خاص کی اطلاع پرکارروائی کے
دوران شیر شاہ میں گرینیڈ حملے میں ملوث نوید عرف نیڈو کو گرفتار کرلیا ہے
مذکورہ حملے میں چودہ افراد جاں بحق ہوئے تھے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش
جاری ہے۔
ایس ایس پی سٹی نے مزید بتا یا کہ گزشتہ سال نو سالہ کمسن بچی ارم کو اغواء
کے بعدزیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم ناصر کو گرفتار کر لیا
ہے۔