Jan 28, 2017 03:22 pm
views : 778
Location : State Bank of Pakistan
Karachi- State Bank of Pakistan Announces Monitory Policy
کراچی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
ا سٹیٹ بینک نے اگلے 2ماہ کیلئے شرح سود 5.75فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
گورنر سٹیٹ بینک اشرف اوتھرا نے اگلے 2ماہ کیلئے
مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں شرح سود کی 5.75فیصد کی
موجودہ شرح برقرار کھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اگلے 2ماہ کے دوران یہ شرح
برقرار رہے گی ۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ ملک میں توانائی کی صورتحال اور اقتصادی سرگرمیوں میں
اضافہ ہوا ہے اور معاشی بہتری آئی ہے ۔
گورنر سٹیٹ بینک اشرف اوتھرا نے مزید
کہا کہ ملک میں توانائی کی قلت میں کمی واقع ہوئی ہے اور صورت حال مسلسل
بہتر ہو رہی ہے۔سی پیک کے حوالے سے درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں
کمی آئی ،تیل کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق معیشت کو ابھی کوئی خطرہ نہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ درآمدات
میں اضافہ مثبت دیکھا جائے، ملکی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔بیرونی
کھاتوں کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے برآمدات بڑھانا ہوں گی۔کرنٹ اکاؤنٹ
بڑھنے کی وجہ پلانٹ، مشینری کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، کولیشن سپورٹ
نہیں ملا جس سے مشکلات میں اضافہ ہواہے۔