Jan 28, 2017 03:33 pm
views : 890
Location : Civil Hospital
Gujranwala- Civil Hospital in bad Condition
گوجرانوالہ ،سول ہسپتال میں ڈاکٹرز غائب،ٹیکنکل اسٹاف مریضوں کو ٹریٹمنٹ دینے لگا
سول ہسپتال گوجراں والہ کا عملہ مریضوں کی تذلیل سے باز نہ آیا۔
سول ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں سینیئر ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر ٹیکنیکل
سٹاف مریضوں کوفرش پر لٹا کر ٹریٹمنٹ دے کرٹر خانے لگے سول ہسپتال کے باہر
فرش پر لیٹا ضعیف العمر شخص طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے زندگی موت کی کشمش
میں مبتلا ہے۔
بیمار شخص کے ساتھ آئے شخص کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ صبح سے مریض کو لیکر سول ہسپتال آئے ہیں لیکن کوئی پوچھنے
والا نہیں ہے ،سینیئر ڈاکٹر کی غیر موجودگی کے سبب ٹیکنکل اسٹاف نے ڈرپ
وغیرہ لگاکر کہا ہے انکی طبیعت ٹھیک ہو جائیگی۔