Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 28, 2017 04:05 pm views : 781

Location : Hayatabad Sports Complex

Peshawar- Chairman PTI Imran Khan addresses to Ceremony
  • Urdu

پشاور ،زندگی مقابلے کا نام اور سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ زندگی مقابلے کا نام ہے اور سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف کے ساتھ ہے۔
پشاور میں دوسری انڈر 23 خیبر پختونخوا گیمز ٹرافی کی رونمائی کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کھیل انسان کو جلد بوڑھا ہونے سے روکتے ہیں لیکن پاکستان میں کھیلوں پر اہمیت نہیں دی جاتی، ہماری حکومت بنی تو کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، مجھے خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کھیلوں پر توجہ دے رہے ہیں۔
 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ جبکہ نیوزی لینڈ کی آبادی 50 لاکھ ہے لیکن اس کے باوجود وہاں پاکستان سے زیادہ کھیلوں کے میدان اور مواقع موجود ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈھائی کروڑ بچے آج بھی اسکولوں سے باہر ہیں لیکن نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں میں برابر مواقع فراہم کرنا چیلنج ہے، یہ نوجوان ہی نیا پاکستان بنائیں گے اور کھیلوں سمیت ہر شعبے میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔
 انہوں نے کہا کہ کھیل مقابلہ کرنا سکھاتا ہے اور سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے۔
تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ شہباز شریف اور پرویز خٹک کا کوئی مقابلہ نہیں ہے کیونکہ پرویز خٹک یہ جان چکے ہیں کہ ترقی سڑکوں اور انڈر پاسز پر پیسہ لگانے سے نہیں بلکہ تعلیم، صحت اور کھیلوں پر پیسہ لگانے سے ہوتی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، کے پی کے کی پولیس پورے پاکستان میں سب سے زیادہ اچھی کارکردگی کی حامل ہے جبکہ خیبر پختونخوا کا تعلیمی نظام بھی پورے پاکستان میں سب سے اچھا ہے۔ ہم صحت کے شعبے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد صحت کے شعبے میں بھی خیبر پختونخوا دیگر صوبوں سے آگے ہوگا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved