Jan 28, 2017 06:56 pm
views : 880
Location : Domestic Place
Gujranwala- PML(Q) Leader Chaudhry Pervez Ilahi addresses to Workers Convention
گجرانوالہ، ہماری تختی لوگوں کے دلوں میں لگی ہوئی ہے، پرویز الٰہی
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ یہاں ہر
جماعت اپنی بات کرتی ہے جبکہ ہماری تختی لوگوں کے دلوں میں لگی ہوئی ہے۔
گجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کا
مزیدکہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں ہسپتال خالی ہیں، دوائیں نہیں، حکمران
اورنجن لائن سے ڈالر بنارہے ہیں۔
انہوں
نے عوام سے اپیل کی کہ خدا کیلئے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سے بچ
کر رہیں ورنہ آئندہ آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو بھی یہ بات کہوں گا خدا کیلئے نیک
مقصد کیلئے تمام جماعتیں جب تک متحد نہیں ہوں گی ہمیں وہ خاطر خواہ نتیجہ
نہیں ملے گا۔ اپنی انا کو چھوڑیں۔ ایک مرتبہ متحد ہوں۔ اتحاد میں برکت بھی
ہوگی پھر دیکھیں ن کیسے بھاگتی ہے۔